سداپور :27/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ایک لڑکی عصمت دری کی کوشش کئے جانے کاواقعہ تعلقہ کے نرمونڈی چٹنلی کرا س پر پیش آیاہے، ملزم کو گرفتارکرنےکے بعد عدالت میں پیش کیا جاچکاہے۔
نرمونڈگی کی سندھو ایشور نائک (16) نامی لڑکی بدھ کی دوپہر 12بجے مارکیٹ سے سودا سلف لے کر اپنے گھر کو لوٹ رہی تھی ۔ اسی دوران چٹنلی کراس پر ملزم ہارسی کٹا کا مکین سنیل مادیو نائک (26) نے لڑکی کا ہاتھ پکڑکر کھینچا تانی کیا ہے۔ لڑکی نے فوری طورپر چیخ پکار کرنے لگی تو قریب میں موجود لوگ وہاں جمع ہوگئے ۔ لوگوں کو آتے ہوئے دیکھ کر ملزم بائک کے ذریعے فرار ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے بعد لڑکی کی طرف سے درج کردہ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولس نے ملزم کو گرفتارکرکے پوسکو قانون کے مطابق کیس درج کرلیا اور عدالت میں پیش کیاہے۔ سی پی آئی جینت ایم اور عملہ واقعہ کے کچھ ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پولس ذرائع کے مطابق ملز م 2013میں بھی اسی طرح کے ایک معاملے میں ملوث ہونے کی خبر دی ہے۔